تلنگانہ

پولیس ظلم سے جاں بحق ہونے والے قدیر خان کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے میدک ٹاون میں کینڈل ریالی

میدک24فروری(اردولیکس) میدک پولیس کی مارپیٹ سے جاں بحق ہونے والے محمد قدیر خان،اور جھارکھنڈ میں پیش آئے واقعہ میں شہید ہونے والے جنید اور ناصر کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے آج میدک کے مسلمانوں نے ٹاؤن میں کینڈل ریالی نکالی۔

 

اس موقع پر ریالی میں شریک افراد  قدیر خان کی تصویر کے پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے۔دوران ِ ریالی پولیس ظلم کے خلاف نعرہ لگائے گئے۔اور سب نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ریالی کا آغاز ٹاؤن کے گلشن کلب سے ہوا۔اور یہ ریالی بس ڈی پو،ہیڈپوسٹ آفس سے ہوتے ہوئے رام داس چوراہے پر پہونچی جہاں سب نے اپنی اپنی مومبتی لگاتے ہوئے اس واقعہ پر اپنے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر بی آر ایس پارٹی لیڈران محمد عبد الخالد،زبیر احمد،کونسلر محمد سمیع الدین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس واقعہ کی مذمت کی۔اور قدیر خان کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر حافظ محمد عبد الرحمن مدنی نے دعائے مغفرت کی۔ریالی میں عوام کی کثیر تعداد شریک رہی۔اور پولیس کا بھاری بندوبست بھی دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button