نیشنل

اکھلیش یادو کا دورہ حیدرآباد _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ملاقات

حیدرآباد _ 3 جولائی ( اردولیکس)  اترپردیش کے سابق چیف منسٹر و سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے آج حیدرآباد کے دورے پر ہیں اکھلیش یادو خصوصی طیارے کے ذریعے حیدرآباد پہنچے جہاں ریاستی وزرا سرینواس یادو اور پرشانت ریڈی نے ایرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اور وہ سیدھے ایرپورٹ سے پرگتی بھون پہنچے۔جہاں چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ان کا خیرمقدم کیا۔

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اکھلیش یادو کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا ہے لنچ کے بعد ان دونوں قائدین کے درمیان ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button