جنرل نیوز

جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے زیراہتمام 8 اکتوبر کو جلسہ پیام سیرت مصطفیٰ ﷺ ونعتیہ مشاعرہ

جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے زیراہتمام 8 اکتوبر کو تاریخ سازعظیم الشان فقیدالمثال جلسہ پیام سیرت مصطفیٰ ﷺ ونعتیہ مشاعرہ کا انعقاد مداح رسول ﷺ مفتی طارق جمیل صاحب قنوج ہوں گے مہمان خصوصی۔ محمد جاوید علی مشیر جمعیت علماء کاماریڈی نے 

تمام عاشقان رسولﷺ سے جوق در جوق شرکت کی پرخلوص گذارش ہے 

 

کاماریڈی 2/اکٹوبر (_پریس نوٹ) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ضلع َکاماریڈی کے زیراہتمام عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی وقاسمی دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) کی صدارت میں مؤرخہ ۲۲/ ربیع الاول ۱۴۴۵ھ مطابق 8/اکتوبر 2023ء بروز یکشنبہ بعد نماز عشاء بمقام لمرا گارڈن فنکشن ہال مسجد محمود اشرف کاماریڈی انشاء اللہ منعقد ہوگا، جس میں مہمان علماء کرام حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) حضرت مولانا محمد فصیح الدین صاحب ندوی مدظلہ العالی (ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) شرکت فرمائیں گے،

 

جبکہ نعت شہ دیںﷺ پیش کرنے کیلئے بیرون ریاست سے مہمان شعراء کرام میں بلبل ہند عالمی شہرت یافتہ مداح رسولﷺ محترم مولانا مفتی طارق جمیل قاسمی صاحب مدظلہ قنوج یوپی) کیساتھ پابندشریعت ومتبع سنت شعراء کرام ونعت خواں شہنشاہ ترنم مفتی شہنواز ناصر صاحب (بہار) وقاری زاہد صاحب (جھاناگنجوی) و مداح خیرالانام مولانا حسان (احسن کشن گنج) کے علاوہ ریاست کے ممتاز شعراء کرام بالخصوص استاد الشعراء حضرت مولانا حافظ عبدالقدیر حسامی صاحب تمیم نظام آبادی ، بلبلِ دکن محترم مولانا علیم الدین واحد صاحب زید مجدہ (حیدرآباد) شرکت فرمائیں گے، اور عشق نبیﷺ سے سرشار ہوکر اپنی مسحور کن آواز میں حمدو نعت اورمنقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے، نیز اس اجلاس میں مدعوئین خصوصی کی حیثیت سے حافظ لئیق احمد خان صاحب زید مجدہ (صدر جمعیۃ علماء نظام آباد) حافظ محمد عبدالسمیع صاحب دامت برکاتہم (امام وخطیب جامع مسجد سدی پیٹ وصدر جمعیۃ علماء سدی پیٹ) محترم مولانا نصیر احمد صاحب مظاہری (ادارہ امداد العلوم نارائن کھیڑ) محترم جناب حافظ محمد جہانگیر صاحب فیضی (خازن جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) محترم مولانا مفتی محمد خواجہ شریف صاحب مظاہری (صدر جمعیۃ علماء میدک) محترم جناب حافظ محمد عبدالرحمن صاحب حلیمی (صدر جمعیۃ علماء میڈچل) محترم مولانا ابوالکلام صاحب (صدر جمعیۃ علماء سرسلہ) محترم قاری مجاہد صدیقی صاحب (آرگنائزر سکریٹری جمعیۃ علماء سرسلہ) حافظ محمد محبوب صاحب حلیمی (MS ناظردینیات مکاتب) محترم حافظ محمد سعید احمد صاحب حلیمی (استاد جامعہ اسلامیہ اشرف العلوم حیدرآباد، وصدر جمعیۃ علماء گاندھاری) حافظ ذاکر رشیدی صاحب نظام آباد و محترم جناب محمد عبدالماجد صاحب (انجینئر مساجد مجلسِ تحفظ ختم نبوت کاماریڈی) زینت اسٹیج رہیں گے، واضح رہے کہ اسی دن خواتین اسلام کے لئے دوپہر 1 بجے تا 4 بجے شام مدرسۃ الصالحات پر خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا ہے،

 

مولانا نظرالحق قاسمی صدر منڈل جمعیت مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی الحاج میر فاروق علی خازن جمعیت علماء کاماریڈی محمد جاوید علی مشیر جمعیت علماء کاماریڈی میر مبشر علی عامر آرگنائز سکریٹری ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی محمد حنیف سکریٹری حلقہ مدینہ نے عاشقانِ مصطفٰی ﷺ سے دوست واحباب کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گذارش کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button