ایجوکیشن

نرمل کی اسکالر فاکہہ فردوس کو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری

نرمل _ 13 اکتوبر ( پریس ریلیز) اسکالر فاکہہ فردوس بنت محمد عبد الحلیم موظف محکمہ ٹی ایس آر ٹی سی ساکن مغلپورہ نرمل کو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں شعبہ اردو سے ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کا مستحق قرار دیا گیا

 

یکم اکتوبر 2022 کو گلوبل آڈیٹوریم حیدرآباد میں حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے زیر اہتمام 22 ویں کانووکیشن ڈے تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر ڈاکٹر فاکہہ فردوس کو گورنر  تلنگانہ تمیلیسائی سوندراجن اور حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر بی جے راؤ نے ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی سند اپنے ہاتھوں سے عطا کی

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاکہہ فردوس نے اسوسی ایٹ پروفیسر محمد زاہد الحق کی نگرانی بعنوان "اردو افسانے میں کمزور طبقات کے مسائل” پر اپنا مقالہ پیش کیا محترمہ فاکہہ فردوس صاحبہ نے شعبہ اردو میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی سند حاصل کرنے پر والدین، رشتہ داروں عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button