مبارکباد

آسیہ خانم اردو اکیڈمی کے باوقار بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز

نرمل 8/ اگست(پریس نوٹ) ، نرمل ضلع مستقر سے تعلق رکھنے والے آسیہ خانم ہیڈمسٹرس گورنمنٹ پرائمری اسکول (گرلز) ، سوموار پیٹ، زوجہ شیخ شبیر علی ، صدر میوا و ٹی ایس پی ٹی اے ضلع نرمل کو 36 سال سے درس وتدریسی نمایاں خدمات کے اعتراف میں 6 /اگست 2023کو خواجہ شوق ہال اردو مسکن، سالارملت آڈیٹوریم خلوت، حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی اور ڈائریکٹر و سیکریٹری اردو اکیڈمی بی۔ شفیع اللہ نے2022 -2021 کا ریاستی سطح پر بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ عطا کیا۔

 

واضح رہیکہ آسیہ خانم ہیڈمسٹرس کو تعلیمی شعبہ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پچھلے سال ضلع اسکولی تعلیمات کی جانب ضلع سطح کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔ آسیہ خانم ہیڈمسٹرس کو اردو اکیڈمی کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل ہونے پر نرمل کے اساتذہ اور میناریٹی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن (میوا) و تلنگانہ اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن (ٹی ایس پی ٹی اے) کے ذمہ داران و کارکنان نے مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button