تلنگانہ

اسرائیلی فوجی درندے پانی و غذا بند کر کے خوش ہیں لیکن اہل غزہ جنت کی غذا سے سیراب: مولانا جعفر پاشاہ

اسرائیلی فوجی درندے پانی و غذا بند کر کے خوش ہیں لیکن اہل غزہ جنت کی غذا سے سیراب

اسپتالوں پر بھی بمباری درندگی کی انتہا- مسلم حکمراں اب تو جاگیں ـ مولانا جعفر پاشاہ کا بیان 

حیدرآباد 19-اکتوبر ـ امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ وآندھرا پردیش حضرت مولانا محمد حُسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے غزہ میں ایک ہفتہ سے زائد جاری اسرائیلی بمباری اور معصوم و بے گناہ فلسطینیوں کی درد ناک شہادتوں پر گہرے رنج وملا ل کا اظہار کیا ہے مولانا جعفر پاشاہ نے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں سے جمعہ 20- اکتوبر کو گھروں ‘ مساجد اور اجتماعات میں شہدا کے لئے دعاۓ مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ھے مولانا نے کہا کہ فلسطین کے حالات اس وقت تک تبدیل نہیں ہوسکتے جب تک مسلم حُکمراں نہ جاگیں-

 

مولانا نے کہا کہ روۓ زمین پر جتنے بھی جاندار ہیں ان کے پاس کچھ نہ کچھ ھمدردی کے احساسات اور جذبات ہوتے ہیں لیکن ظالم اسرائیلیوں نے درندگی اور حیوانیت میں خونخوار وجنگلی جانوروں کو بھی پیچھے چھوڑدیاہے جس کا ثبوت غزہ کے اسپتال پر بھی بمباری ہے جس کے نتیجہ میں بیشمار جانیں گئی ہیں حیرت اور افسوس اس بات کا بھی ہے کہ قومی وبین الاقوامی میڈیا ظالموں کی مذمت کے بجاۓ مظلوموں کو دہشت گرد قرار دے رہا ہے مولانا جعفر پاشاہ نے کہا کہ” اسرائیلی درندے پانی وغذا بند کر کے خوش ہیں لیکن اہل غزہ جنت کی غذاسے سیراب ہو رہے ہیں "انہوں نے کہا کہ ہر روز صبح سے شام تک اسرائیلی فوجی معصوم وبے گناہ فلسطینیوں پر ناقابل بیان مصائب ڈھارہے ہیں اور ادھر مسلم حکمراں صداۓ احتجاج بلند کرنے ابھی تک اجلاس منعقد کرنے کی تاریخ طئے کرنے میں مصروف ہیں –

 

مولانا جعفر پاشاہ نے جمعہ کے اجتماعات کے علاوہ گھروں اور دیگر مقامات کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسی مقدس سرزمینوں پر بسنے والے درمندوں سے بھی خواہش کی کہ مظلوم فلسطینیوں کے رورو کر گڑگڑاکر اللہ سے دعائیں کریں مولانانے غزہ اور دیگر مقامات کے بدترین حالات اور وہاں جاری بر بریت پر کہا کہ اب تک ہزاروں عورتیں بیوہ اور بچے یتیم ہوگئے ہیں کئی دودھ پیتے بچے اپنی ماؤں کی گودسے نہ صرف محروم ہوگئے ہیں بلکہ پانی کے ایک ایک قطرہ کو ترس رہے ہیں اسرائیلی فوج نے درندگی کے تمام حدود پار کردئیےہیں یہ درندے نعشوں کی تک بیحرمتی کررھے ہیں

 

اخبارارت اور الکٹرانک میڈیا وسوشیل میڈیا کی اطلاعات سے معلوم ہورہا ہے کہ نعشوں کو گھسیٹا جارہا ہے اور کُچلا جارہا ہے معصوم بچوں اور ضعیفوں ونوجوانوں پر وحشیانہ مظالم ڈھاۓ جارہے ہیں اسرائیلی مظالم میں ہر دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے اہل فلسطین کیخلاف اسرائیلی فوج کی درندگی اور وحشیانہ کاروا ئیاں ختم ہونا ضروری ہے سارے غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کردیا گیا ہے اور اب فلسطینیوں کو فلسطین سے نکل جانے کو کہا گیاہے آخر یہ بے سروسامانی میں خوف کے عالم میں زندگی گزارنے والے لوگ کہاں جائیں گے کیا کھائیں گے کیا پئیں گے کس طرح معصوم بچوں اور عورتوں اورضعیفوں کو نیند آۓ گی کوئی اس کا اندازہ ہی نہیں کررہا ہے غزہ پر زمینی حملوں کی اسرائیلی تیاریوں کی اطلاعات نے غزہ کے عوام اور ساری انسانیت کو مزید تشویش میں مبتلا کردیا ہے فلسطینیوں کے خلاف ظلم وبربریت اور فوجی درندگی کو روکنے کے لئیے مسلم حکمرانوں کو فوری سے فوری حرکت میں آنا اور عملی قدم اٹھانا ضروری ہوگیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button