انٹر نیشنل

طالبان نے امارات اسلامیہ افغانستان کا اعلان کردیا

نئی دہلی: طالبان نے افغانستان کی 102 ویں یوم آزادی کے موقع پر امارات اسلامیہ افغانستان کے قیام کا اعلان کیا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا۔ امارات اسلامیہ کا اعلان برطانوی راج سے ملک کی آزادی کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے واضح رہے کہ اتوار کو طالبان کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد صدر اشرف غنی کابل سے فرار ہوگئے تھے۔ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی نئی حکومت کے قیام کا اعلان کریں گے اور حکومت کو شریعت کے مطابق چلایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button