طالبان کے ساتھ ہندوستان نے بات چیت شروع کردی!

نئی دہلی _ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد  ہندوستان نے طالبان کے ساتھ  تعلقات استوار کرنے کی کوشش شروع کردی ہے ۔ اسی کوشش کے ایک حصہ کے طور پر آج قطر میں ہندوستانی سفیر دیپک متل نے طالبان کے ترجمان شیر محمد عباس سے بات چیت کی۔ یہ ملاقات  دوحہ میں ہندوستانی سفارت خانے میں ہوئی۔

ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ ملاقات طالبان کی درخواست پر ہوئی۔ طالبان کے ترجمان نے یقین دلایا کہ دونوں فریقوں کے درمیان پہلے سرکاری سفارتی تعلقات پر ہندوستان کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو مثبت طور پر حل کیا جائے گا۔ متل نے طالبان پر زور دیا کہ وہ افغان سرزمین کو ہندوستان مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ کریں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ بات چیت بنیادی طور پر افطان میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی حفاظت اور ان کے تیزی سے انخلا پر مرکوز ہے۔ انہوں نے افغان شہریوں بالخصوص اقلیتوں کے سفری انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جو ہندوستان جانا چاہتے ہیں۔