تلنگانہ

خاتون سے فون پرگندی باتیں کرنا مہنگا پڑا۔ حیدرآباد میں بلیک میلنگ کا واقعہ

حیدرآباد: فون پرگندی باتیں کرنے کے بعد اس کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے ایک خاتون کی جانب سے نوجوان کو بلیک کرنے کا واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ پولیس کے بموجب کوم پلی کے رہنے والے ایک نوجوان کو اس مہینہ کی 30 تاریخ کو ایک خاتون نے فیس بک کے ذریعہ فرینڈ ریکوسٹ روانہ کی جسکے بعد ان دونوں نے فون نمبرس کا تبادلہ کیا۔ بعد ازاں خاتون نے   نوجوان سے  فون پرگندی باتیں کی اوراسے ریکارڈ کرکے رقم کا مطالبہ کیا۔ رقم دینے سے انکارپراس نے یہ ریکارڈنگ اس کے گھروالوں کو روانہ کرنے اورسوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی جس پرنوجوان پولیس سے رجوع ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button