حیدرآبادکے ٹینک بنڈ اور این ٹی آرمارگ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس نے کہا ہے کہ گنیش مورتیوں کے وسرجن کی تکمیل کے بعد شہر حیدرآباد کے ٹینک بنڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا ہے۔این ٹی آرمارگ کو بھی تلگو تلی جنکشن اور خیریت آباد فلائی اوور سے دونوں طرف کی ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا ہے تاہم پی وی این آر وے کو ٹریفک کیلئے مکمل طورپر بند کردیاگیا ہے کیونکہ مورتیوں کا وسرجن جاری ہے۔رچہ کنڈہ اور سائبرآباد علاقوں کی مورتیاں صبح کے اوقات میں آرہی ہیں۔شہر کی دوسری تمام روٹس کو معمول کے مطابق کھول دیاگیا ہے۔