تلنگانہ

ٹیچرس اچانک پرگتی بھون پہنچ گئے

حیدرآباد: پرگتی بھون کے پاس آج اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب اساتذہ تنظیموں کے ذمہ داران وہاں پہنچ گئے اور انھوں نے جی او 317 کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ فوری طور پر چوکسی اختیار کرتے ہوئے پولیس نے انہیں روک دیا اور پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ ٹیچرس یونینوں کی جانب سے پریتی بھون کے محاصرے کی کوشش کے پیش نظر پولیس نے سخت چوکسی اختیار کی۔ واضح رہے کہ مذکورہ جی او کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button