جینزپینٹ پہننے پر لڑکی کا قتل کردیا گیا۔اترپردیش میں واقعہ

immagine photo

دیوریا: جینز پینٹ پہننے پرایک لڑکی کا اس کے رشتہ داروں نے قتل کردیا۔ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا میں 19 جولائی کو پیش آیا۔ مہوادوہ سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی اپنے ماں باپ کے ساتھ پنجاب کے لدھیانہ میں مقیم تھی۔ حال ہی میں اس کا باپ فوت ہوگیا جس کے بعد لڑکی اپنی ماں کے ساتھ آبائی مقام واپس ہوگئی۔ لڑکی جینز پینٹ پہنا کرتی تھی جس پراس کے نانا اورمامووں نے اعتراض کیا کیونکہ انھیں لڑکی کا جینز پہن کرگاوں میں گھومنا پسند نہیں تھا تاہم لڑکی نہیں مانی۔ اس مسئلہ پراس کا اپنے رشتہ داروں سے جھگڑا ہوا برہم رشتہ داروں نے لڑکی کی پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی تھی بعد ازاں اس کی موت ہوگئی۔ لڑکی کے رشتہ داروں کی اس کی نعش کو ویان میں کاسیہ اورپٹہ ہائی وے پرلے جاکر برج سے نیچے پھینک دیا تاہم نعش نیچے نہیں گری جبکہ وہ برج کی گرل میں اٹک گئی۔ راہگیروں کی اطلاع پرپولیس وہاں پہنچی انھوں نے لڑکی کے نانا پرنمس پاسوان کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ اس کے دو ماموں اورویان ڈرائیورمفرورہیں۔