کرایہ ادا نہ کرنے پرتلنگانہ میں تحصیلدارآفیس کو ڈال دیا گیا قفل

سنگاریڈی: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں کرایہ کی عدم ادائیگی پرمکان مالکن نے تحصلدارآفیس کو قفل ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق منڈلوں کی تقسیم کے حصہ کے طورپرتین سال قبل نارائن کھیڑ حلقہ کے سرگاپورکومنڈل کا درجہ دیا گیا۔ سرکاری عمارت نہ ہونے کی وجہہ سے یہاں دفترتحصیلدارخانگی عمارت میں قائم ہے جس کا ماہانہ کرایہ 6 ہزارروپئے ہے۔ گذشتہ تین سال سے کرایہ کی عدم ادائیگی پرکل مکان مالکن نرسماں نے دفترکوقفل ڈال دیا تھا، دفترکے عملہ اورکام کے سلسلے میں یہاں آنے والوں کو دو گھنٹے تک باہرہی کھڑا رہنا پڑا۔ بعد ازاں تحصیلداررتنم نے اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کرکے 15 دن کے اندرکرایہ ادا کرنے کا تیقن دیا جس کے بعد خاتون نے قفل کھول دیا۔