تلنگانہ

نظام آباد گورنمنٹ ہاسپٹل میں خاتون ڈاکٹر کی مشتبہ موت

نظام آباد:13/مئی ( اردو لیکس)نظام آباد گورنمنٹ ہاسٹل میں مشتبہ حالت میں  پی جی میڈیکل  اسٹوڈنٹ کی موت واقع ہوگئی تفصیلات کے بموجب نظام آباد کے میڈیکل کالج میں سکنڈ ایر گائناکالوجی میں تعلیم حاصل کرنے والی ڈاکٹر شویتا گورنمنٹ ہاسپٹل میں  ڈاکٹر تھی کل رات 3 بجے تک گائنک ڈپارٹمنٹ میں ڈیوٹی انجام دی اور 3 بجے کے بعد ریسٹ روم میں محوخواب میں چلی گئی شویتا کا تعلق ضلع کریم نگر سے ہے اور یہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں مقیم تھی  صبح ساتھیوں نے شویتا کو بیڈ پر پڑا ہوا دیکھ کر فوری عہدیداروں کو اطلاع دی جس  پر پولیس کو اطلاع دی گئی اس بات کی اطلاع ملنے پر میڈیکل طلباء جمع ہوگئے ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک کے باعث شویتا کی موت واقع ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button