تلنگانہ کی فرینڈلی پولیس کو ملک بھر میں شہرت: وزیر داخلہ محمود علی

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر ( پریس نوٹ) تلنگانہ پولیس کی فرض شناسی اور فرینڈلی پولیسنگ ملک بھر کے لیے مثالی ہے۔قیام تلنگانہ کے بعد سے تلنگانہ پولیس نے عوام کے ساتھ بہتر تعلقات پیدا کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔پچھلے سات سالوں میں حکومت تلنگانہ نے محکمہ پولیس میں کئی اصلاحات لائی ہے جن میں فرینڈلی پولیس بھی ایک ہے جس کو ملک بھر میں شہرت حاصل ہوئی ہے. ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے گجویل حلقہ اسمبلی کےمرکوک گاؤں کے مرکوک پولیس اسٹیشن احاطہ میں 23.46 کروڑ روپئیوں کی لاگت سے تعمیر کردہ بیاریک کی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام تلنگانہ سے قبل عوام میں پولیس کے متعلق ایک قسم کا ڈر اور خوف رہتا تھا جس کی وجہ سے عوام بلا خوف پولیس اسٹیشن کو نہیں جایا کرتے تھے ۔ بلکہ جب کبھی پولیس اسٹیشن کو جانا ہوتا تو اپنے کسی لیڈر یا وکیل کو ساتھ لے جایا کرتے تھے، جس کی وجہ سے ان کے مسائل کا حل وقت طلب ہوتا تھا

اس موقع پر ڈی جی پی ڈاکٹر ایم مہیندر ریڈی، سدی پیٹ پولیس کمشنر جوئیل ڈیوس، رکن پارلیمنٹ کوتّا پربھاکر، تلنگانہ اسٹیٹ ہاؤزنگ کارپوریشن کے چیرمن کے دامودر، تلنگانہ فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمن وانٹیرو پرتاپ ریڈی، ڈی جی پی ڈاکٹر ایم مہیندر ریڈی، سدی پیٹ پولیس کمشنر جوئیل ڈیوس، سدی پیٹ ڈی سی پی محترمہ رما راجیشوری اور دیگر شریک تھے۔