تلنگانہ

سابق وزیر شنکر راؤ قید کی سزا سننے کے بعد کورٹ ہال میں ہی چکرا کر گر پڑے

حیدرآباد _ سابق وزیر شنکر راؤ آج نامپلی کی ایک عدالت میں ان کے خلاف درج ایک مقدمہ کا فیصلہ سننے کے بعد کورٹ ہال میں ہی چکرا کر گر پڑے۔جس پر عوامی منتخبہ نمائندوں کے کیسوں کی سماعت کرنے والے نامپلی کی خصوصی عدالت نے ان کو سنائے گئے  6 ماہ قید کی سزا کو  جرمانہ میں تبدیل کردی ۔ شنکر راؤ کے خلاف 2015 میں شاد نگر پولس اسٹیشن میں ایک خاندان نے حملہ کی شکایت کی تھی جس  کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے آج  اس معاملے میں اپنا حتمی فیصلہ سنایا ۔ شنکر راؤ کو 6 سال کی طویل ٹرائل کے بعد سزا سنائی ۔ شنکر راؤ کو اس کیس میں 6 ماہ جیل کی سزا سنائی ۔فیصلہ سننے کے بعد  شنکر راؤ عدالت میں گر پڑے۔ جس کے بعد کورٹ کے عملہ نے انھیں اٹھا کر پانی پلایا۔عدالت نے ان کی صحت کی حالت کو دیکھ کر ان کی سزا کو جرمانہ میں تبدیل کردی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button