تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں زلزلے کے جھٹکے

عادل آباد _ 21 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے کوٹالہ، بیجور اور چنتلمانی پلی منڈلوں کے کچھ حصوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

تینوں منڈلوں کے مکینوں نے بتایا کہ انہوں نے تھوڑی دیر کے لیے زمین میں جھٹکے محسوس کئے۔ وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ یہ منڈل گوداوری کی معاون ندی پرانیتا ندی کے کنارے اور مہاراشٹرا کی سرحدوں پر واقع ہیں۔ اتفاق سے مہاراشٹر کے گڈچرولی ضلع کے کچھ حصوں نے بھی ایک سیکنڈ کے لیے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاع ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button