جنرل نیوز

 کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ نے کھمم کے مختلف محلہ جات میں روڈ شو منعقد کرتے ہوئے عوام سے کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی

کھمم اسمبلی حلقہ کے کانگریس پارٹی کے امیدوار ٹی ناگیشور راؤ نے کھمم شہر کے مختلف محلہ جات میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے مجہول پالیسیوں سے تلنگانہ کی عوام بزن ہوچکی پھچلے 9 سالوں سے تلنگانہ میں بی آر ایس پارٹی کی شاہی حکومت چل رہی ہے

 

اور آنے والے اسمبلی کے عام انتخابات میں تلنگانہ میں کانگریس پارٹی شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے اقتدار میں آئے گی بعدہ ٹی ناگیشور راؤ نے کھمم کے موتی مسجد پھنچکر بعد نماز جمعہ مصلیان سے ملاقات کرتے ہوئے مینارٹی ڈکلیریشن سے واقف کرواتے ہوئے وعدہ کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں آتے ھی پورے اثر کے ساتھ مینارٹی ڈکلیریشن پر صد فیصد عمل کیے جانے کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے حق میں ووٹ دیں

 

اس موقع پر ٹی ناگیشور راؤ کے ہمراہ کھمم اسمبلی حلقہ کے سابقہ رکن اسمبلی کانگریس یونس سلطان نمائندہ کارپوریٹر کانگریس پارٹی محمد مصطفی کے علاوہ پارٹی کے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button