کورٹلہ کی امدادالمسلمین یوتھ کے نوجوانوں نے ہندو خاتون کی آخری رسومات انجام دی

کورٹلہ _ تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون کے مسلم نوجوانوں نے پھر ایک مرتبہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے کورونا سے فوت ہونے والی ایک غیر مسلم خاتون کی آخری رسومات انجام دی ۔تفصیلات کے مطابق کتھلاپور منڈل کے چنتا کنٹہ گاوں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی کریم نگر کے ایک ہاسپٹل میں کورونا سے موت ہوگئی ۔اس کی آخری رسومات انجام دینے کے لئے اس رشتہ دار اور گھر والے ہمت نہیں کررہے تھے گاوں کے سرپنچ نے کورٹلہ کی امدادالمسلمین یوتھ اسوسی ایشن سے ربط پیدا کیا اور آخری رسومات انجام دینے کی درخواست کی۔جس پر اسوسی ایشن کے صدر محمد علیم الدین، محمد مبین ،محمد واجد ،محمد عمران، محمد سلمان، محمد شاکر نے خاتون کی آخری رسومات انجام دی ۔اس موقع پر سرپنچ راجیش اور دوسروں نے اسوسی ایشن کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔