تلنگانہ

حیدرآباد کے ایک خانگی کالج کے 14 طلباء کورونا سے متاثر

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں قدرے اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ کالج میں 93 طلبہ کے ریاپڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے  14 کی رپورٹ مثبت آئی۔ معلوم ہوا ہے کہ خرابی صحت کی بناء پر ان طلباء کے ٹیسٹ کئے گئے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ چہارشنبہ کو دوبارہ ان طلباء کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ عہدیداروں نے کہا کہ کالج میں زیر تعلیم تمام طلباء کے احتیاطی طورپر ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button