تلنگانہ کے دو میونسپل کارپوریشنوں اور 5 بلدیات میں بی جے پی کو 15 نشستوں پر کامیابی

حیدرآباد _ تلنگانہ کے 2 میونسپل کارپوریشنوں گریٹر ورنگل ، کھمم اور ، 5 بلدیات سدی پیٹ  ، نکیریکل ، اچم پیٹ ، جڈچرلہ، کتور کے انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام بلدیات پر قبضہ کرلیا ہے ان بلدیات میں 74 فیصد ووٹ ٹی آر ایس پارٹی کو حاصل ہونے ۔جس پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے  عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان انتخابات میں پارٹی کو بڑی کامیابی ملی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مذکورہ سات بلدی انتخابات میں ، ٹی آر ایس نے  248 میں سے 181 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔بی جے پی کو 15 اور کانگریس کو 25 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ۔۔باقی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔جن میں سدی پیٹ بلدیہ کے وارڈ نمبر 29 سے مجلس کے امیدوار محمد ارشد بھی شامل ہیں