تلنگانہ

آصف آباد ضلع میں پانی میں پھنسے 40 افراد کو بچا لیا گیا

عادل آباد _تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں جمعرات کی رات 40 افراد برج پر پانی میں پھنس گئے تھے  پولیس نے رات دیر گئے تک تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔جمعہ کی صبح چار بجے یہ تمام باہر نکال لئے گئے۔یہ واقعہ  وانکیڈی منڈل کے کوماتیگوڈا گاوں میں پیش آیا تھا آصف آباد ایس پی سدھیندرا ،  ایس ڈی پی او ، آصف آباد اور سی آئی اور ایس آئی وانکیڈی فورس کے ہمراہ سیلاب کے علاقے میں پہنچے اور سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکال لیا۔ ریسکیو آپریشن آدھی رات 4 بجے تک جاری رہا اور آخر کار جانوں کو بچایا گیا۔ 40 افراد جس میں زیادہ تر اسکول جانے والی لڑکیاں اور خواتین شامل ہیں۔ عوام نے اپنی جان بچانے پر اظہار تشکر کیا۔

ایس پی سندھیدرا نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے 40 افراد کی زندگی بچانے پر فورس اور افسران کی ستائش کی۔

ضلع عادل آباد میں گذشتہ دو دنوں سے بارش کے سبب ضلع بھر کے آبشار بھر آنے سے مختلف پراجیکٹس کے دروازوں کو کھول دیا گیا ہے۔اور ضلع بھر میں ندی نالے اور تالاب لبریز ہوگئے ہیں۔عادل آباد کے علاوہ ایچوڑہ،نریڈی گونڈہ،سریکونڈہ،بازار ہتنور،گڈی ہتنور میں لگاتار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔موسلادھار بارش سے مختلف موضوعات میں واقع برجوں کی خستہ حالی کے سبب عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس کی جانب سے بھی ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔وہیں ضلع ایس پی نے پولیس عہدیداران کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے راحت کاری کے کاموں کو انجام دیا جارہاہے۔پولیس کی جانب سے امدادی ٹیموں کی بھی تشکیل دی گئی ہے۔اور ہنگامی صورت حال میں 8106674510 نمبر پر ربط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ضلع ایس پی ایم راجیش چندر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ پولیس کی جانب سے موجودہ صورت حال پر نظر رکھی جارہی ہے۔انہوں نے مواضعات کی عوام سے اپیل کی ہے کہ ضرورت کے وقت باہر نکلنے پر دریا و غیرہ عبور کرتے وقت چوکس رہیں۔اور پولیس کی جانب سے جاری کردہ ٹال فری نمبر پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button