جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز-کاماریڈی میں بھیانک سڑک حادثہ 6 ہلاک 4 زخمی

ایم‌اے‌ماجد کی رپورٹ

کاماریڈی: ریاست تلنگانہ ضلع کاماریڈی میں آج ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں قریب 6 افراد ہلاک اوردیگر4 زخمی ہوگئے۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بچکنڈہ منڈل کے موضع جگن ناتھ پلی گیٹ کے پاس اس وقت پیش آیا جب لاری نے کارکو ٹکردے دی۔ معلوم ہوا ہے کہ کارسوار 6 افراد ہلاک ہوگئے اور4 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ یہ لوگ بجکنڈہ سے پٹلم کی سمت جارہے تھے مہلوکین کا تعلق حیدرآباد سے بتایا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button