جرائم و حادثات

حیدرآباد کی خاتون یوٹیوبر کو عادل آباد ضلع پولیس نے خودکشی کرنے سے بچا لیا

عادل آباد _ 15 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون یوٹیوبر کو پولیس نے خودکشی کرنے سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے مدھورانگر سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ میتھالی نامی یوٹیوبر اپنے گھر والوں کو فون پر یہ کہتے ہوئے روآنہ ہوئی کہ وہ عادل آباد ضلع کے کنٹالہ واٹر فال میں خودکشی کرنے جا رہی ہے

 

جس پر اس کے گھر والوں نے مدھورانگر پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع دی۔ اور مدھورانگر پولیس نے عادل آباد ضلع کے نیراڈی گنڈہ پولیس اسٹیشن کو چوکس کردیا۔ نیراڈی گنڈہ پولیس نے مقامی سرپنچ اور فارسٹ کے عملہ کے تعاون سے میتھالی کو واٹر فال کے پاس پکڑ لیا اور خودکشی سے روک دیا۔ بعد ازاں میتھالی کے والد کو اسے حوالے کردیا۔

 

میتھالی نے خودکشی کا ارادہ کیوں کیا اس کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکتا

متعلقہ خبریں

Back to top button