کورٹلہ بلدیہ میں آج منگل سے 10 دنوں کا سیلف لاک ڈاؤن

کورٹلہ _ تلنگانہ کے کورٹلہ بلدیہ کی گورننگ باڈی نے بلدیہ کے حدود میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسوں کو دیکھتے ہوئے 10 دن تک سیلف لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے بلدیہ کے چیئرپرسن کی صدارت میں بلدیہ کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر سیلف لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آج یعنی 11 مئی سے 21 تک نافذ رہے گا۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کورٹلہ ٹاون میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کئی اموات ہوئی ہیں عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے بلدیہ نے سیلف لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے تحت آج منگل سے تمام دکانیں بند رہیں گی۔ترکاری، کرانہ دکانیں، ہوٹلوں کو صبح 6 بجے 10 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ہوٹلوں میں صرف پارسل کی سہولت رہے گی۔