تلنگانہ کے میدک ضلع میں تیندوا پکڑا گیا

ضلع میدک میں تیندوے کو پکڑ لیا گیا جس کی وجہ سے کچھ عرصہ سے سنسنی پھیل گئی تھی اور مقامی افراد میں خوف کا ماحول تھا۔ضلع کے چناشنکرم پیٹ کے رہنے والے افراد کو اس تیندوے کی وجہ سے رات میں گھروں سے نکلنے میں خوف ہورہا تھا۔ضلع کے کامارم تانڈہ میں اس جنگلی جانور نے مویشیوں پر حملے کرتے ہوئے ان کو ہلاک بھی کیاتھا۔مقامی افرادنے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیا جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے ایک بڑے پنجرہ کاانتظام کرتے ہوئے اس کو کافی جدوجہد کے بعد پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔کل رات اس پنجرہ میں یہ تیندواپھنس گیا۔اس کو پنجرہ میں دیکھ کر مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے اور اس کو یہاں سے لے گئے