سانپ نے ایک شخص کے پیروں کو لپیٹ لیا_ کریم نگر کے ایک گاوں میں واقعہ

کریم نگر _ ایک سانپ پکڑنے والے شخص کے پیروں کو سانپ نے لپیٹ لیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے جنگاپلی گاوں میں اُس وقت پیش آیا جب  سانپوں کو پکڑنے میں ماہر راجیا  نے ایک زہریلے سانپ کو پکڑنے کی کوشش کی۔اس نے سانپ کے منہ میں لکڑی ڈال کر اس کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران سانپ اس کے پیروں کو لپیٹ گیا۔  وہاں سے گذرنے والے ایک شخص نے فوری طورپر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کی دم پکڑ کر اس شخص کے  پیروں سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔