تارک راما راو کو سونوسود کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد

تلنگانہ کے وزیر  تارک راما راو 45برس کے ہوگئے ہیں ۔ تارک راما راو کو مختلف افراد کی جانب سے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سالگرہ کی مبارکباد کے پیامات کا سلسلہ چل پڑا ہے۔اسی دوران فلم اداکار سونو سود نے بھی تارک راما راو کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے جاری کردہ مبارکبادی کے پیام میں انہیں مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آنے والے سال ان کے لئے بہتر ثابت ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تارک راما راو سے کہا ”آپ کے اثباتی خیالات اور ویثرن ہمیشہ کئی ملین افراد کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔آپ نہ صرف میرے لئے بلکہ پوری ریاست کے لئے پیدائشی سوپر اسٹارہیں“۔