عادل آباد کہرکی چادرمیں

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کا عادل آباد کہرکی چادرمیں ہے۔ ضلع مستقرمیں صبح کی اولین ساعتوں میں ہرطرف کہردیکھا جارہا ہے۔ کہرکی وجہہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ سامنے سے آنے والی گاڑیاں نظرنہیں آرہی تھیں۔ صبح 7 بجے تک بھی یہی صورتحال دیکھی گئی۔ شہرکے مضافات میں بھی کہرکی چھایا دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہہ سے یہاں سردی کی شدید لہردیکھی جاتی ہے اورموسم سرما میں یہاں موسم کافی سرد ہوتا ہے۔