تلنگانہ

ضلع عادل آباد بنا ہوا ہے کشمیر۔ اقل ترین درجہ حرارت 3.5 درج

file photo

عادل آباد: ریاست تلنگانہ میں سردی کی شدید لہرجاری ہے۔ اس دوران متحدہ ضلع عادل آباد میں سب سے کم درجہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج صبح متحدہ ضلع عادل آباد کے گینیداری میں اقل ترین درجہ حرارت 3.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح بیلا اورسرپورمیں درجہ حرارت 3.8 ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔ وانکیڈی اورجینتھ میں 4.6 ڈگری، چاپرال میں 5.1 ڈگری، سونالہ میں 5.2 ڈگری، بازارہتھنورمیں 5.3 ڈگری اورلوکیری میں 5.4 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے ریاست میں سردی کی شدید لہرجاری ہے اوراس میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ شدید سردی کی وجہہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے خاص طرپرصبح کے اوقات میں کہرکی وجہہ سے گاڑی سواروں کو بہت دشواریاں ہورہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتنی شدید سردی کی لہرپہلے نہیں دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button