تلنگانہ میں چار دن بعد دھوپ _ آسمان سے بادل غائب

تلنگانہ میں چاردنوں کے بعد بارش میں کمی دیکھی گئی اور آسمان سے بادل ہٹ گئے۔چار دن بعد بعض مقامات پر دھوپ دیکھی گئی ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں 12.9ملی میٹراوسط بارش کے برخلاف  بارش 12.2ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ یکم جون تا24جولائی معمول کی 317.2ملی میٹر کے برخلاف 540.8ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔ریاست کے 24اضلاع کے 360منڈلوں میں سب سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی اور 177منڈلوں میں زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔