ٹی آر ایس رکن اسمبلی عامر شکیل کو عوامی برہمی کا سامنا _ بودھن کے رینجل منڈل میں گھیراؤ

کاماریڈی _ ٹی آر ایس رکن اسمبلی بودھن عامر شکیل کو آج اپنے حلقہ کے عوام کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔ایک موقع پر عوام اور رکن اسمبلی کے درمیان گالی گلوج بھی ہوئی تاہم پولیس نے عوام کو سمجھا بجھا کر رکن اسمبلی کے قافلہ کو وہاں سے روانہ کردیا۔تفصلات کے بموجب آج دوپہیر عامر  شکیل  بودھن کے شدید بارش سے متاثرہ علاقہ رینجل منڈل کے موضع نیلا پہنچے تھے جہاں برہم عوام نے رکن اسمبلی عامر شکیل کو روک دیا جس پر عامر شکیل نے عوام پر برہمی کا اظہار کیا۔اور عوام نے  گالی گلوج کرتے ہوے رکن اسمبلی کا گھیراو کیا۔ برہم عوام ڈبل بیڈروم کے بارے میں رکن اسمبلی سے استفسار کیا۔

اسی دوران اس واقعہ کے چند گھنٹوں بعد بتایا گیا ہے کہ رکن اسمبلی کے ساتھ گالی گلوج کرنے والے شخص نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ عامر شکیل کے مکان پہنچ کر معافی مانگ لی اور رکن اسمبلی نے ان کی اس غلطی کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔