نیشنل

مودی بھگوان کو بھی سمجھا سکتے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی : کانگریس قائد راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر جم کر تنقید کی ہے۔ انھوں نے امریکہ کے دورے کے موقع پر سان فرانسسکو میں ہندوستانیوں سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے میں ہم نے محسوس کیا کہ ہندوستان میں سیاست کرنا اب آسان نہیں رہا۔ چنانچہ ہم نے یاترا کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

راہل گاندھی نے کہا کہ دنیا اتنی بڑی ہے کہ کوئی شخص یہ نہیں سوچ سکتا کہ وہ سب کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے۔ یہ ایک بیماری کی طرح ہے کہ ہندوستان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں۔ میرے خیال میں وہ بھگوان سے زیادہ جانتے ہی، وہ بھگوان کے سامنے بھی بیٹھ کر انہیں بھی سمجھا سکتے ہیں کہ کائنات میں کیا چل رہا ہے اوروزیراعظم نریندر مودی بھی ان ہی لوگوں میں سے ایک ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button