بی نرسمہلو تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے نئے صدر

حیدرآباد _  تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے تلنگانہ تلگودیشم کے صدر کے طورپر بی نرسمہلو  کو مقرر کیا ہے۔حال ہی میں متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیرو تلنگانہ تلگودیشم کے صدرایل رمنا نے تلگودیشم پارٹی سے استعفی دیتے ہوئے حکمران جماعت ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ان کے استعفی کے بعد یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا۔چندرابابونائیڈو نے نئے صدر کے سلسلہ میں تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈروں سے مشاورت کی تھی اور اب تلنگانہ تلگودیشم کے نئے صدر کے طورپر نرسمہلو کو مقرر کیاگیا ہےنیا عہدہ حاصل کرنے کے بعد نرسمہلو نے چندرابابونائیڈو سے ملاقات کی اور ان کو گلدستہ پیش کیا