جنرل نیوز

جمعیت العلماء ضلع عادل آباد کی جانب سے مرحوم مولانا گلزار اعظمی صاحب کیلئے دعائیہ نشست کا اہتمام

عادل آباد۔22/اگست(اردو لیکس)مولانا گلزاراعظمی کے انتقال پر عادل آباد میں ارشد مدنی گروپ سے وابستہ جمعیت علماء ہند کے ذمہ داران صدر مستقر حافظ افروز خان مصباحی و ضلع سیکرٹری مفتی سردار رحمانی نے ایک دعائیہ نشست منعقد کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا،اس موقع پر حافظ افروز خان مصباحی و دیگر علماء و حفاظ نے مولانا مرحوم کی ناقابل فراموش خدمات کو یاد کیا اور کہاکہ مولانا مرحوم کا اس دنیائے فانی سے رخصت کرجانا ملت کا ناتلافی نقصان ہے۔اس موقع پر مولانا مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لئے دعاء کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر حافظ فیروز،حافظ اسلم،حافظ الیاس اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button