تلنگانہ

اپنی ہی شادی میں ناچنے لگی دلہن۔ باراتی حیرت زدہ ،ویڈیووائرل

منچریال: دلہن نے اپنی ہی شادی میں دلہے اور دیگر باراتیوں کے سامنے رقص کیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پیش آیا۔ دلہن جس کی شناخت سائی شرئیا کے طورپر کی گئی ہے نے تلگو فلم کے ایک گیت پر رقص کیا جس پر اس شادی میں شریک زیادہ ترمہمان حیرت زدہ ہوگئے۔ان ہی مہمانوں میں سے ایک مہمان نے اس واقعہ کا ویڈیو بنایاجو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ دلہن، دیگر مہمانوں اور اپنے شوہر کی موجودگی میں رقص کررہی ہے۔رقص کا یہ منظر سڑک کا ہے جہاں دلہے کی کار بھی ٹہری ہوئی ہے۔اچانک دلہن کے اس رقص سے کئی مہمان حیرت زدہ ہوگئے تاہم کئی نے اس پر مسرت کا بھی اظہار کرتے ہوئے دونوں کو مبارکباد دی۔

https://www.youtube.com/watch?v=jY-ha0DIyMA

متعلقہ خبریں

Back to top button