نیشنل

پرینکا گاندھی کے علاوہ کانگریس کے کئی قائدین کورونا سے متاثر _ راہول گاندھی بھی بیمار

نئی دہلی _ 10 اگست ( اردولیکس) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے علاوہ کانگریس کے کئی قائدین کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں چہارشنبہ  کو کئے گئے ٹیسٹ میں پرینکا گاندھی کورونا سے مثبت پائے گئے ۔ پرینکا گاندھی  اس سال جون کے مہینے میں کورونا سے متاثر ہوئی تھیں۔پرینکا گاندھی نے  ٹویٹ کیا کہ وہ گھر میں تنہائی میں ہیں کیونکہ ان کا دوسری بار کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ پرینکا کے بھائی راہول گاندھی بھی بیمار ہوگئے اور وہ چہارشنبہ کو راجستھان کے الور میں منعقد ہونے والے لیڈر شپ کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی جون کے مہینے میں کورونا سے متاثر ہوئی تھیں۔

سونیا کو  کورونا کے علاج کے لیے دہلی کے سر گنگارام ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا اور کانگریس ایم پی ابھیشیک منو سنگھوی بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے بھی منگل کو کووڈ سے متاثر ہوئے۔ ایک ٹویٹ میں، کھرگے نے ان سے ملنے والے ہر فرد سے کہا کہ وہ کووڈ کا ٹیسٹ کرائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button