ملازمین کی پی آر سی کو کابینہ کی منظوری _ جون کی تنخواہ سے ادائیگی

حیدرآباد _ تلنگانہ کابینہ نے ملازمین کی پی آر سی کی منظوری دے دی ہے  30 فیصد  نئی  پی آر سی  جون کے مہینے کی  تنخواہ سے ادا کرنے  کا فیصلہ کیا گیا ۔ کابینہ نے یکم جولائی 2018 سے نوشنل بینیفٹ، یکم اپریل 2020 سے مانیٹری بینیفٹ اور یکم اپریل 2021 سے کیاش بینیفٹ کو عمل  کرنے کا فیصلہ کیا ہے.کابینہ نے پنشنرس کو یکم اپریل 2020 سے 31 مئی 2021  تک کے بقایاجات کو 36 قسطوں میں  ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے  ایچ آر اے کی حد کو  ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے.