چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد

حیدرآباد _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔اپنے پیغام میں چیف منسٹر نے کہا کہ عیدالاضحی کا تہوار قربانی کی علامت ہے اس تہوار کی نسبت سے پیغمبر اسلام کی امن پر مبنی تعلیمات پر عمل پیرا رہتے ہوئے برادران وطن کے تئیں ہمدردی، ایثار و قربانی کے جذبہ کو ہمیں اپنے اندر پروان چڑھانا چاہئے