تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں سردی کی لہر میں اضافہ۔چل رہی ہیں سرد ہوائیں

  حیدرآباد: تلنگانہ میں روزبروزسردی کی لہر میں اضافہ ہوتاجارہا ہے جس کے نتیجہ میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔بیشتر مقامات پر سردی کے ساتھ کہر کی گھنی چادر بھی دیکھی جارہی ہے۔صبح 9بجے تک بھی سورج کی شعاعیں نظرنہیں آرہی ہیں۔ضلع عادل آباد کے ایجنسی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔ ضلع کے ایجنسی علاقوں اور جنگلات سے متصل آبادیوں میں سردی کی لہر میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔عادل آباد کے عوام نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے مقابلہ اس مرتبہ سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری طرف چہل قدمی کرنے والوں نے بھی اس اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو شدید مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔شمالی تلنگانہ میں بعض اضلاع میں کل شب ہلکی بارش ہوئی۔ چہل قدمی کے لئے جانے والے افراد اور کسان اپنے معمول کے شیڈول کے برخلاف تاخیر سے اپنے کاموں اور سرگرمیوں کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔سردی سے بچے اور معمرین شدید متاثرہیں۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button