تلنگانہ میں کورونا کے کیسوں کی تعداد انتہائی کم

حیدرآباد _ تلنگانہ میں کورونا کا پھیلاؤ آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں  بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 97،751 افراد نے کورونا ٹیسٹ کروائے جن میں صرف 1،436  افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔جس کے بعد  اب تک  کورونا کیسس  کی کل تعداد 5،91،170 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے  ہلاکتوں کی تعداد 3،378 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز ایک ہی دن میں 3،614 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔  ریاست میں اس وقت 27،016  کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ ریاست میں صحت مند ہونے کی شرح 94.85 فیصد ہوگئی۔