تلنگانہ

تلنگانہ میں نئے سال اورکرسمس کی تقاریب پرپابندیاں لگانے عدالت کی ہدایت

حیدرآباد۔ کووڈ کی صورتحال پرتلنگانہ ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ عدالت نے اومیکرون ویرئنٹ کے تیزی سے پھیلنے کے تناظرمیں سال نو اورکرسمس کی تقاریب پرپابندیاں عائد کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے تلنگانہ حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اندرون دو یا تین یوم اس سلسلے میں احکامات جاری کرے۔ عدالت نے حکم دیا کہ نئے سال، سنکرانتی اورکرسمس کے موقع پرعوام کو جمع ہونے سے روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ عدالت نے دہلی اورمہاراشٹرا کی طرح کی پابندیاں عائد کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسی طرح ریاست کی سرحدوں پرکووڈ کے ٹیسٹ کرنے کا بھی حکم دیا گیا اورکہا گیا کہ اومیکروں سے متعلق چوکسی اختیارکی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button