تلنگانہ میں کورونا کے 6 ہزارسے زیادہ کیسس 59 اموات

حیدرآباد: تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 6,876نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 4,63,361ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر2,476ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 59اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 7,432 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3,81,365 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 79,520ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 70,961کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم3,864نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 1.31کروڑ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 1,029نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔