تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں معمولی کمی

حیدرآباد _  تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 5695نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 4,56,485ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر2,417ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 49اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 6206 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3,73,933 ہوگئی ہے۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد  80,135ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 58,742 کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم3,945نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی  1.31کروڑ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں  1,352نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔