ضلع نرمل میں ساگوانی چوبینہ ضبط

نرمل: ریاست تلنگانہ نرمل ضلع کے کوبیر منڈل کے جام گاؤں اور کوبیر میں محکمۂ جنگلات کے عہدیداروں نے دھاوا کرتے ہوے غیر قانونی طور پر ذخیرہ ساگوانی چوبینہ کو ضبط کر لیا۔ یہ کاروائی کل صبح کی اولین ساعتوں میں انجام دی گئی۔ ضبط شدہ ساگوان کی لکڑی کی لاگت 34391 بتائی گئی ہے۔غیر قانونی طور پر ساگوانی چوبینہ ذخیرہ کرنے کے جرم دو افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ اور دو لکڑی کانٹنے کی مشینوں کو بھی ضبط کر لیا گیا اس کاروائی میں بھینسہ جنگلات امین راتھوڑ رمیش نائب امین محمد عرفان الدین اور دیگر عملہ نے حصہ لیا۔