تلنگانہ

عادل آباد سی سی آئی کو دوبارہ کھولنے مرکزسے تلنگانہ کا مطالبہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ضلع عادل آباد کی سمنٹ کارپوریشن آف انڈیا کمپنی (سی سی آئی)کے یونٹ کو دوبارہ کھولنے کی مرکزی حکومت سے خواہش کی ہے۔انہوں نے اس خصوص میں مرکزی وزرا نرملاسیتارامن اور مہیندرناتھ پانڈے کو لکھے گئے مکتوب میں کہا کہ نہ صرف تلنگانہ بلکہ ملک بھر میں سمنٹ کی کافی طلب ہے۔ملک میں پرائیویٹ سمنٹ کمپنیاں کافی منافع میں چل رہی ہیں۔سی سی آئی کمپنی کے اس یونٹ کو دوبارہ بحال کرنے کے سلسلہ میں ریاستی حکومت ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے تیار ہے۔اس کمپنی کے دوبارہ کھل جانے پر ترغیبات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button