مستقبل میں کورونا ویکسین لینے والوں کو ہوٹلوں اور مالس میں داخلہ کی اجازت رہے گی: ڈاکٹر سرینواس

حیدرآباد _ ڈائریکٹر آف میڈیکل اینڈ ہیلت ڈاکٹر سرینواس نے کہا ہے کہ مستقبل میں کورونا کا ٹیکہ لینے والوں کو بھی ہوٹلوں، مالس اور دیگر عوامی مقامات پر داخلہ کی اجازت رہے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرینواس نے کہا کہ  کورونا کی تیسری لہر سے محفوظ رہنے کے لئے ہر ایک کو ٹیکہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو پہلا ٹیکہ دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے لوگ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بھی گھروں سے باہر نکل رہے ہیں جو اچھی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں مئی کے دوسرے ہفتے میں ڈیلٹا پلس کے دو کیسس درج ہوئے تھے تاہم وہ دونوں بھی صحت یاب ہوگئے۔