بغیر ماسک گاڑی چلانے والوں کی گاڑیاں ضبط کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت

حیدرآباد _ تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ماسک کے بغیر گاڑی چلانے والوں کی گاڑیاں ضبط کرلیں۔ہائی کورٹ میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے اقدامات پر آج سماعت ہوئی ۔اس موقع پر ڈی جی پی مہیندرریڈی عدالت میں حاضر ہوتے ہوئے پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے عدالت کو واقف کروایا۔اس موقع پر ڈی جی پی مہیندرریڈی نے بتایا کہ ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کئے جا رہے ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے سکشن 14 اور 15 کے تحت بغیر ماسک کے گاڑی چلانے والوں کی گاڑی ضبط کرلینے کا اختیار حکومت پولیس کو دے سکتی ہے جس پر ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اس ایکٹ کے تحت بغیر ماسک کے گاڑی چلانے والوں کی گاڑی 48 سے 72 گھنٹوں تک ضبط کرنے کے اقدامات کریں۔