تلنگانہ

تلنگانہ کے ایک گاوں میں 10 دن کا لاک ڈاون

سرسلہ: تلنگانہ میں اومیکرون کے کیسس میں اضافہ کےپیش نظرعوام میں تشویش کی لہرپائی جاتی ہے۔ ضلع راجنہ سرسلہ مستاباد منڈل کے گوڑم میں حال ہی میں دبئی سے آنے والے ایک شخص کے اومیکرون سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی تھی اس کے بعد اس کی والدہ اوربہن کی رپورٹ بھی مثبت آنے کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد موضع گوڑم میں رضاکارانہ طورپردس دن تک لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ گاوں والوں نے فیصلہ کیا کہ دس دنوں تک نہ ہی گاوں کا کوئی شخص باہرجاسکتا ہے اورنہ ہی کوئی باہرکا شخص گاوں میں داخل ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 20 ڈسمبر ک سرسلہ ضلع میں اومیکرون کا کیس درج ہوا تھا۔ مقامی شخص جو15 دسمبر کو دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا اور اسی دن اس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اس کے بعد وہ اپنے آبائی مقام آگیا ۔ اس کے بعد اس کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی جس پر اسے حیدرآباد طلب کرتے ہوئے اس کا جینوم ٹیسٹ کیا گیاجس میں اس کے اومیکرون سے متاثر پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈاکٹر سنجیوریڈی میڈیکل آفیسر، پوتھگل پرائمری ہیلتھ سنٹر نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ شخص اومیکرون پازیٹو پایا گیا ہےجس کے بعد میڈیکل عملہ کو الرٹ کر دیا گیا تھا، طبی عملے نے گاؤں والوں کو آگاہ کیا اور اس شخص سے ملاقات کرنے والوں کا پتہ چلا کر ان کے بھی ٹیسٹ کئے جارہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button