تلنگانہ

مرجاوں گا لیکن ویکسین نہیں لوں گا

نلگنڈہ: ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایک شخص نے کورونا کی ویکسین لینے سے صاف انکارکردیا۔ موضع چنڈورمیں جب طبی عملہ لوگوں کوٹیکہ دینے کیلئے پہنچا تو گوپال نامی شخص نے ویکسین لینے سے انکارکردیا۔ جب اسے سمجھانے کی کوشش کی گئی تو اس نے کہا کہ بچپن سے اس نے ایک انجکشن تک نہیں لیا ہے اوروہ اب ٹیکہ نہیں لے گا۔ اس سےجب کہا گیا کہ اس کی وجہہ سے لوگوں کو مشکل ہوگی تو گوپال نے کہا کہ وہ لوگوں کے گھرنہیں جائے گا۔ اصرار کرنے پراس نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، اگروہ مرتا ہے تو مرجائے لیکن ٹیکہ نہیں لے گا۔ اس شخص کی ضد کے آگے بے بس طبی عملہ اسے ٹیکہ دئیے بغیرواپس ہوگیا

چند دن قبل سنگاریڈی ضلع میں ایک شخص ٹیکہ لینے سے انکارکرتے ہوئے درخت پرچڑھ گیا تھا۔ نیالکل منڈل کے موضع وینو جنکا کے رہنے والے غوث الدین کے گھر ٹیکہ دینے والا عملہ پہنچا تو وہ انھیں دیکھ کرغوث الدین اپنے گھرکے سامنے درخت پرچڑھ گیا تھا۔گھروالوں نے اورطبی عملہ نے اسے کافی سمجھایا لیکن وہ درخت سے نیچے نہیں آیا غوث الدین قریب ایک گھنٹہ تک درخت پرہی تھا آخرکارتھک ہارکر طبی عملہ وہاں سے واپس ہوگیا تھا۔ اسی طرح کے ایک اورواقعہ ضلع جگتیال میں پیش آیا تھا جہاں اسی مہینہ کے اوائیل میں ضلع جگتیال ملیال منڈل کے موضع تاٹی پلی میں طبی عملہ پہنچا توایلیا نامی شخص نے ٹیکہ لینے سے انکارکردیا تھا۔ اسے سمجھایا گیا مگراس نے کسی کی ایک نہ سنی عہیدارعوامی نمائندہ اورمقامی افراد نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ نہیں مانا۔ زیادہ مجبورکرنے پراس کا کہنا تھا کہ وہ گاوں چھوڑ کرچلا جائے گا لیکن ویکسین نہیں لے گا۔

کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے کیسس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے دنیا کے کئی ممالک میں ویکسین پرتوجہہ مرکوز کی جارہی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں بھی حکومت کی جانب سے کورونا کے ٹیکوں کی رفتارمیں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ طبی عملہ گھرگھرجاکرویکسین دے رہا ہے ایسے میں بعض لوگ اب بھی ویکسین سے اس قدرخوزدہ ہیں کہ وہ اسے لینے سے انکارکررہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button